Live Updates

حکومت کا شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

فسادی جتھے کے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 27 مئی 2022 20:37

حکومت کا شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 مئی 2022ء ) حکومت کا شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ فسادی جتھے کے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان- تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اورشیخوپورہ کے آرپی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ میں ملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اورگاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے اور اسلام آباد میں فتنہ، فساد اورشرپھیلانے والے جلسے و جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کوفسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات کی گئی اورجلسےجلوسوں کو انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس پرتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ادارے امن وامان ہرصورت یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فسادی جتھے اورشرپسند عناصرکے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی فسادی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات