صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 27 مئی 2022 23:03

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں صدر پاکستان نے مرحوم علی رضا سدپارہ کیلئے دعائے مغفرت اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے کوہ پیمائی کے شعبے میں مرحوم علی رضا سدپارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔