بھارت نے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے قتل عام کی لہر تیز کر دی ہے،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین روز کے دوران 10نوجوان شہید کر دیے
جمعہ 27 مئی 2022 21:20
(جاری ہے)
کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں قتل عام کی لہر میں حالیہ اضافے کا مقصد کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا ہے تاکہ وہ یاسین ملک کے خلاف عدالت کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج نہ کریں۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کو عمر قید کی سزادینے کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خوف سے آج جامع مسجد سرینگر اور وادی کشمیر کی دیگر مساجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کے خلاف سرینگر کے مائسمہ ،لالچوک اوردیگر علاقوں میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی ۔ بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو ¿ں ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل اور عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت حریت رہنماو ¿ں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر اپنے مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے نتیجے میںمقبوضہ جموںوکشمیرمیں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اکثر یہ دعویٰ کرتی نظر آتی ہے کہ سب کچھ بہتر ہو گیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں روز بے گناہ لوگ مارے جار ہے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے یہ بات ضلع بڈگام میں ایک خاتون فنکارہ کی رہائش گاہ پر کہی جسے حال ہی میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مودی حکومت کی طرف سے یاسین ملک کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیے نشانہ بنائے جانے کے خلاف آج اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرے۔استنبول میں ایک مباحثے میں مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھارت کو علاقے کے بیگناہ لوگوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ دی ہے۔ مقررین میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر ولید رسول اور احسن شفیق بٹ شامل تھے۔ بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے مودی حکومت کے 8 برس مکمل ہونے پر اپنی جاری کردہ اایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے دس ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کی 8 سالہ حکومت مہنگائی، کسانوں، روزگار، کساد بازاری، چھوٹے کاروبار، علاقائی سالمیت، سماجی ہم آہنگی اور بد حال معیشت کے حوالے سے اس کی 8 صریح دھوکہ بازیوں کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی اپنی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر 30 مئی سے 14 جون تک بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر مختلف تقاریب کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہےمزید قومی خبریں
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.