مقبوضہ جموںوکشمیر :بھارت نے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے قتل عام کی لہر تیز کر دی ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین روز کے دوران 10نوجوان شہید کر دیئے، سرینگر میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال
جمعہ 27 مئی 2022 22:50
(جاری ہے)
فوجی دستے پونچھ ضلع کے علاقے بگیالدارہ Bagyaldaraمیں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں قتل عام کی لہر میں حالیہ اضافے کا مقصد کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا ہے تاکہ وہ یاسین ملک کے خلاف عدالت کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج نہ کریں۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کو عمر قید کی سزادینے کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خوف سے جامع مسجد سرینگر اور وادی کشمیر کی دیگر مساجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کے خلاف سرینگر کے مائسمہ ،لالچوک اوردیگر علاقوں میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی ۔ بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائو ں ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل اور عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت حریت رہنمائوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر اپنے مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ جموںوکشمیرمیں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اکثر یہ دعویٰ کرتی نظر آتی ہے کہ سب کچھ بہتر ہو گیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں روز بے گناہ لوگ مارے جار ہے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے یہ بات ضلع بڈگام میں ایک خاتون فنکارہ کی رہائش گاہ پر کہی جسے حال ہی میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مودی حکومت کی طرف سے یاسین ملک کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیے نشانہ بنائے جانے کے خلاف آج اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرے۔ استنبول میں ایک مباحثے میں مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھارت کو علاقے کے بیگناہ لوگوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ دی ہے۔ مقررین میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر ولید رسول اور احسن شفیق بٹ شامل تھے۔ بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے مودی حکومت کے 8 برس مکمل ہونے پر اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے دس ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کی 8 سالہ حکومت مہنگائی، کسانوں، روزگار، کساد بازاری، چھوٹے کاروبار، علاقائی سالمیت، سماجی ہم آہنگی اور بد حال معیشت کے حوالے سے اس کی 8 صریح دھوکہ بازیوں کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی اپنی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر 30 مئی سے 14 جون تک بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر مختلف تقاریب کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.