جمعیت علماء اسلام ناموس رسالت قانون کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی نائب امیر مولانا مفتی عبدالغفو مدنی جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاغ کے امیر مولاناخداے دوست جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی ودیگر نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام عظیم الشان شمولتی جلسہ عام اور تحفظ حرمین شریفین ریلی کے موقع پر بڑے عوامی جلسے عام اور تحفظ حرمین شریفین ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ناموس رسالت قانون کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی فتنہ قادیانیت کے خلاف ہر مسلمان اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی آنے والے دور اسلام پسندوں کا ہے جمعیت علماء اسلام ملک اور اسلام کیخلاف ہر محاذ پر جنگ لڑیں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے علمبردار جماعت ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جہد وجہد جاری رکھیں گے شمولتی جلسہ عام کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے محمد نعیم خان استاد جان محمد عشیزء حاجی جلات خان مری حاجی برات خان ودیگر نے جمعیت علماء اسلام میں شمولت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولتی جلسہ عام سے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے نائب امیر مونلانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب مولانا شیخ عبد الحق حاجی محمد سلیمان جتک۔ مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا شیر محمد حقانی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ناظم مالیات مولانا عبدالعلی سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین مولانا شیر محمد حقانی مولانا روح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام عوامی حلقوں میں دن بدن فعال ومنطم ہورہی ہے دنیا کا کوئی طاقت جمعیت علمائ اسلام کیخلاف کامیاب نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان امت مسلمہ کی بقا اور پاکستان کی سالمیت کے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو تباہ کردیا کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے ملک کو تباہ کرنے ہر قسم سازش کی جلسہ کی اسٹیج سیکرٹری کی فرائض مولانا عبدالغفار مولانا مفتی عبدالستا ر نے سرانجام اور نماز عصر کی امامت مولانا عبدالرحیم نے کی بعد از نماز عصر ختم نبوت چوک سے فاروقیہ مسجد تک ہزاروں کارکنوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا خدا ے دوست مولانا محمد طاہر توحیدی ودیگر میں تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی اور تحفظ حرمین شریفین ریلی کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا ہرکارکن تحفظ حرمین شریفین کی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ناموس رسالت اور تحفظ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے عالم اسلام ہرقسم قربانی دینے کے تیار ہے شمولتی جلسہ عام اور تحفظ حرمین شریفین ریلی میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی