چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کاکوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 27 مئی 2022 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مشہور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مرحوم علی رضا سدپارہ کیلئے بلند درجات کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیاہے۔