Live Updates

پرویز رشید کا عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ

خان صاحب کو حکومت کرنا آتی نہیں ہے ، انہیں تحریک چلانا ابھی سیکھنا ہے، سابق وزیر

ہفتہ 28 مئی 2022 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کو حکومت کرنا آتی نہیں ہے اور انہیں تحریک چلانا ابھی سیکھنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شاگردی اختیار فرمائیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ شاگردی کے دوران عمران خان تدبر، دور اندیشی، حکمت، صبر، تحمل، دٴْکھ برداشت کرنا اور تکلیفیں کاٹنا سب سیکھ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ نواز شریف سے نامساعد حالات میں بھی عوام کا مستقبل بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رکھنا بھی سیکھ جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات