اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کاپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 بھکاری گرفتار

ہفتہ 28 مئی 2022 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 35 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی رات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرزاور مجسٹریٹس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف چھاپے مارے۔انہوں نے 35 بھکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :