دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 28 مئی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 65800کیوسک اور اخراج 65000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23200 کیوسک اور اخراج23200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26800کیوسک اور اخراج33800کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17900کیوسک اور اخراج 8800کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1075.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :