امریکی ریاست ہوائی میں تقریب کے دوران فائرنگ، 3افراد زخمی

ہفتہ 28 مئی 2022 11:10

ہونولولو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) امریکی ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو میں تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے ہوائی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے ایک پارک تھامس سکوائر پر گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق9 بجے پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوںکو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے 3مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :