ویڈیو، نرگس فخری سائیکل سے گر گئیں، ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 28 مئی 2022 11:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری سائیکل چلاتے ہوئے پیچھے دیکھ رہی تھیں کہ سامنے موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر قلابازی کھاتے ہوئے گر پڑیں۔یہ واقعہ برطانیہ کے ایک فارم ہاس میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ویڈیو نرگس فخری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرگس فخری سائیکل چلا رہی ہیں اور ان کے پیچھے ان کی دوست بھی سائیکل پر موجود ہیں جو ویڈیو بنا رہی ہیں۔

نرگس پیچھے دیکھ کر سائیکل چلا رہی تھیں کہ ان کی سائیکل سامنے لگے ہوئے ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرا گئی جس کے بعد سائیکل پر موجود نرگس قلابازی کھاتے ہوئے گھاس پر گریں۔گھاس پر گرنے کی وجہ سے نرگس کو زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ اس حوالے سے نرگس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ گریں تو اس میں بھی سٹائل اور چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہیے، خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :