دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 28 مئی 2022 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 65800کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد23200 کیوسک اور اخراج23200کیوسک، جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد26800کیوسک اور اخراج33800کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد17900کیوسک اور اخراج 8800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 68700کیوسک اور اخراج 66300کیوسک،چشمہ آمد73800کیوسک اوراخراج 76100کیوسک، تونسہ آمد86900کیوسک اور اخراج81200 کیوسک، پنجند آمد5600کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد71700کیوسک اور اخراج62900کیوسک،سکھر آمد57100کیوسک اور اخراج22200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10600کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1075.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔