کاشتکار سونف کا پودا اپنا قد پوراکرچکاہو تو کٹائی شروع کریں ،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 28 مئی 2022 13:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پوراکرچکاہواورگچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت پنجاب محمداکرم طاہر نے اے پی پی کوبتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریبا پورے ملک میں کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ سونف کا پودا جھاڑی نما ہونے کے علاوہ3 سے 5 فٹ تک اونچاہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ سونف ایک انتہائی اکثیر چیزہے جو آنکھوں کی بینائی قائم رکھنے سمیت دماغ کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سونف کا تیل کھانے اور کھانے پکانے میں بھی استعمال ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینہ میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہوجاتے ہیں اس لئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :