کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 مئی 2022 13:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماٹ گراس ایک زودہضم اورغذائیت سے بھرپور چارہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت قصورمحمداکرم طاہرنے اے پی پی کو بتایا کہ عام طورپر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پیداہوجاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پور اکرنے کے لیے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے جس کو نہ صرف جانوراورمویشی بے حد پسندکرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی باآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتاہے۔ کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزیدرہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کے لئے ماہرین زراعت یا فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :