بیر کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ماہرین سےمشاورت کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 28 مئی 2022 13:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) کاشتکار وباغبان بیر کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے زراعت کے عملہ کی مشاورت سے پھپھوندکش زہروں کااستعمال کریں تاکہ بیرکی فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے اے پی پی کوبتایا کہ جہاں بیرکے پودوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے زہروں کا استعمال ضروری ہے وہاں باغات میں گوبرکی گلی سڑی کھاد کا استعمال بھی انتہائی موثرثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد20کلوگرام چھوٹے پودے اور 40 کلوگرام بڑے پودے کی شکل میں ڈالی جائے تو پودے ان کی سڑن سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرکسی باغ میں کوئی غیر معمولی علامت ظاہر ہو تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے رابطہ کیاجائے تاکہ کسانوں کو فصلات کے نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :