کپاس کی بہترپیداور کے لیے فصل کو ملی بگ کے حملے سے بچایاجائے،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 28 مئی 2022 13:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ کپاس کی بہترپیداور کے حصول اورفصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کے لئے پیسٹ سکاٹنگ کاعمل فوری شروع کردیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کو ترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں نیزملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طورپر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کردیاجائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آورنہ ہوسکیں۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ شعبہ زراعت سے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل راہنمائی کریں تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچاکر بہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمانہ سفارشات کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجن فاسفورس پوٹاش کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :