زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ کرکٹ ٹرائلز اور سرگرمیاں

زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز اور Youth Engagement

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 مئی 2022 14:35

زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2022ء) سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ دو روزہ ٹرائلز کے پہلے روز بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک سو پچاس سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے ۔ جن میں سینتیس بیٹسمین ، آٹھ وکٹ کیپرز، اور اکتالیس باولرز شامل تھے ۔چھیاسی کرکٹرز کو کل ہونیوالے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔،دوسرے روز شارٹ لسٹ کرکٹرز کے صلاحیتوں کو اظہار کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

دو روزہ پروگرام کے دوران افغانستان میں مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سفیر زاہد خان وزیر اور سی پیک معاملات پر وزیر اعلی کے سابق مشیر کاشف ارشاد بھی موجود تھے اور نوجوان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ بنوں میں دو روزہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمی اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسہ جاری رکھیں گے