پاک بھارت آبی تنازعہ، 2 روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں شروع ہوگا

پاکستان انڈس واٹرکمشنر کا5 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی جائے گا

ہفتہ 28 مئی 2022 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعے پر 2 روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، دونوں ممالک میں مذاکرات کا سلسلہ 30 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا۔پاکستان انڈس واٹرکمشنرکا5 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے نئی دہلی جانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

2 روزہ مذاکرات کے دوران سندھ طاس معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں پر اعتراض ہے جبکہ بھارت دریائے سندھ پر بھی غیر قانونی منصوبوں کی منظوری دے چکا ہے۔اگر بھارت یہ منصوبے تعمیر کرتا ہے تو اس سے پاکستانی دریائوں میں پانی کا بہا ئو کم ہوگا جس سے پاکستان شدید آبی بحران سے دو چار ہوسکتا ہے۔