کاہنہ ،ڈیر ھ ماہ قبل اغواء ہونیوالا مغوی بازیاب نہ ہو سکا ،پولیس نے ملزمان چھوڑ دیئے ، سائلین سراپا احتجاج

ہفتہ 28 مئی 2022 14:40

کاہنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کا کارنامہ 21سالہ وارث ریاض کو اغواء کرنے والے ملزمان گرفتار کرکے چھوڑ دیئے، سائلین عدم بازیابی پر سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقہ کیت میں وارث ریاض اپنے دوستوں علی اور سلامت وغیرہ کے ساتھ رہائش پزیر تھا کہ ڈیر ماہ قبل سلامت وغیرہ نے 21سالہ مغوی وارث ریاض کے گھر فون کیا کہ آپکے بیٹے کا ایکسیڈینٹ ہوا ہے اسکی موٹر سائیکل آکر لے جائیں جس پر مغوی کی والدہ انیلہ بی بی نے موٹر سائیکل لیکر مغوی وارث ریاض بارے دریافت کیا تو ٹال مٹول سے کا م لیا گیا تھانہ کاہنہ میں مغوی کی والدہ انیلہ بی بی کی مدعیت میںاغواء کا مقدمہ نمبر 2602/22درج کر لیا گیا لیکن افسوس کہ تھانہ کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ڈیر ماہ گزر نے کے باوجود مغوی کی بازیابی نہ ہو سکی مدعیہ مقدمہ نے مبینہ الزام عائد کیا ہے کہ کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکر ساز بازی کر رکھی ہے اس لئے مغوی کو بازیاب نہیں کیا جا رہا آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ۔