میپکو کی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ،ایک روز میں76صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا

ہفتہ 28 مئی 2022 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں76صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 83ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر13لاکھ48ہزار روپے جرمانہ عائد کر کی6مقدمات درج کرلئے گئے۔26مئی 2022ء کو ملتان سرکل میں5 بجلی چوروں کو74000روپے جرمانہ عائد کیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں23 بجلی چوروں کو420688روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 40000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں14 بجلی چوروں کو280685روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں27 صارفین کو429500 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں3صارفین کو 55000 روپے جرمانہ عائداور بہاولنگر سرکل میں 2بجلی چوروں کو 49000روپے جرمانہ عائد کیا گیااور ایک ایف ا?ئی کا اندراج ہوا۔