کاشتکاروں کو مکئی کی قسم ساہیوال 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل اور اگیتی 2002 کا بیج آئندہ فصل کیلئے رکھنے کا مشورہ

ہفتہ 28 مئی 2022 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ساہیوال 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل اور اگیتی 2002 کا بیج آئندہ فصل کیلئے رکھنے کا بھی مشورہ دیاہے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ جب مکئی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہو جائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبوتروں پر پتلی تہہ میں پھیلا دی جائیں اور بعد میں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے اسلئے چھلیوں کے خشک ہونے میں زیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں لہٰذا چھلیاں خشک کرنے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے خاص کروہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کیلئے بیج رکھنا مقصود ہوتو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہت بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام کااگلی فصل کیلئے بیج رکھنے کی غرض سے ایسے کھیتوں کا انتخاب کیاجائے جن کے ارد گرد 3۔3ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ بیج تیار کرنے والے کھیتوں سے صرف مادہ لائنوں سے ہی چھلیاں توڑی جائیں اور انہیں الگ خشک کرکے اگلی فصل کیلئے محفوظ کرلیاجائے۔

متعلقہ عنوان :