Live Updates

عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف 16 مقدمات درج

ہفتہ 28 مئی 2022 15:35

عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف 16 مقدمات درج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف 16 مقدمات درج کرلیے گئے،اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ میں عمران خان، اسد عمر، شیریں مزاری اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں،اسی طرح خرم نواز، شاہ محمود قریشی سمیت علی امین گنڈا پور کا نام بھی مقدمے میں شامل ہے،مقدمے میں راستوں کی بندش، کارِسرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعہ شامل ہیں،ان مقدمات 200 نامعلوم تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے،مقدمات تھانہ ابپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور لوہی بھیر میں درج کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات