پاک بھارت آبی تنازعہ، 2 روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے

مذاکرات کے دوران سندھ طاس معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی

ہفتہ 28 مئی 2022 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعے پر 2 روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، مذاکرات کے دوران سندھ طاس معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آبی تنازعہ پر 2 روزہ پاک بھارت مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، دونوں ممالک میں مذاکرات کا سلسلہ 30 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے 5 رکنی وفد بذریعہ واہگہ بارڈر نئی دہلی جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے نئی دہلی جانے کی منظوری دے دی،2 روزہ مذاکرات کے دوران سندھ طاس معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں پر اعتراض ہے ،بھارت دریائے سندھ پر بھی غیر قانونی منصوبوں کی منظوری دے چکا ہے،اگر بھارت یہ منصوبے تعمیر کرتا ہے تو اس سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا جس سے پاکستان شدید آبی بحران سے دو چار ہوسکتا ہے۔