لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات4جولائی سے ہونگی،سرکلر جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ چارجولائی سے تین ستمبر تک عدالتی تعطیلات ہوں گی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔عدالتی تعطیلات کے دوران عدالت عالیہ میں درخواست ضمانتوں، حبس بے جا،حکم امتناعی سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کی جائے گی۔