امریکی وزیر خا رجہ نے وسط مدتی انتخابات کے تنا ظر میںن چائنا تھریٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، چینی میڈ یا

ہفتہ 28 مئی 2022 16:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) چینی میڈ یا نے ایک تبصرہ میں کہا ہے کہ بلنکن نے امریکی وسط مدتی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ووٹ مانگنے کی خاطر’’ چائنا تھریٹ ‘‘ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، پچھلے کچھ عرصے سے امریکہ کو خود اپنے ملک میں مختلف تنازعات کا سامنا ہے، ہفتہ کے روز تبصرہ کے مطا بقن امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں چائنا پالیسی سے متعلق اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ ایک چائنا گروپ قائم کرے گا۔

بلنکن نے اپنے خطاب میں "چائنا تھریٹ تھیوری" پیش کرتے ہوئے چین کو "عالمی آرڈر کے لیے سب سے سنگین طویل مدتی چیلنج" قرار دیا۔ ابھی چند روز قبل ہی، امریکی صدر بائیڈن کے دورہ ایشیا نے نام نہاد انڈو پیسیفک حکمت عملی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے اور امریکی صدر تقسیم اور تصادم کو ہوا دینے کے لیے "چھوٹے حلقی" کی سفارت کاری میں مصروف رہے۔

(جاری ہے)

درحقیقت عراق پر چڑھائی، لیبیا اور شام میں خانہ جنگی کو ہوا دینے سے لے کر ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری تک ، نیٹو کو مشرق کی جانب توسیع کے لیین اکسانے سے لے کر یوکرین کے بحران اور پھرن گروہی محاز آرائی میں ملوث گروہوں کی تشکیل تک، امریکہ بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قوانین کا سب سے بڑا تباہ کنندہ ہے اورن عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

گیلپ کے 25 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین سروین نتائج کے مطابق مسلسل وسیعن پیمانے پر فائرنگ واقعات، ریکارڈ بلند افراط زر، اشیاء کی قلت، اور پٹرول کی بلند قیمتوں کے تناظر میں صرف 16 فیصد جواب دہندگان نے ملکی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ن 83 فیصد عوام کا خیال ہے کہ امریکہ آف ٹریک ہے۔ 24 تاریخ کو رائٹرز اور آئی پی ساس گروپ کے جاری کردہ تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی مقبولیت کی درجہ بندی 36 فیصد تک گر چکی ہے، جو ان کے دور صدارت کی کم ترین سطح ہے۔اس تناظر میں بلنکن کے چین کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی تھا کہ موجودہ ملکی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹائی جائی.