جی سیون ممالک کوئلے سے بجلی کا حصول ختم کرنے پر متفق

رکن ملکوں نے 2035 تک کاربن فری الیکٹرسٹی کے حصول کا ہدف طے کرلیا،رپورٹ

ہفتہ 28 مئی 2022 16:35

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے کوئلے سے توانائی کے حصول کو عملی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ان ممالک کے وزرا برائے ماحولیات کے برلن میں منعقدہ اجلاس میں سامنے آئی۔ رکن ملکوں نے 2035 تک کاربن فری الیکٹرسٹی کے حصول کا ہدف طے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بحراں میں آلودگی کے خاتمے کے لیے آئندہ دو برس تک کسی عالمی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دنیا بھر میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم افراد اور تنظیموں نے اس پیش رفت پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ جی سیون گروپ میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں اور اس وقت اس گروپ کی قیادت جرمنی کر رہا ہے۔