عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر

ہفتہ 28 مئی 2022 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائرکردی گئی ۔احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ حفیظ شیخ و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ریفرنس کے شریک ملزم سلمان صدیقی زیر ضمانت کی رقم ایک لاکھ روپے جمع کرادیئے گئے۔ ملزمان کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔ ملزمان کے وکلا نے موقف دیا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔عدالت نے درخواست پر نیب پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کردیتی ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لیے سافٹویئر کی تیاری کی مد میں قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔