نوازشریف،ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش کی قرار داد جمع

ہفتہ 28 مئی 2022 18:44

نوازشریف،ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) یوم تکبیر پر نوازشریف،ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے مشترکہ جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قوم ذوالفقار بھٹو شہید،ڈاکٹر عبدالقدیر اور نوازشریف کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ،نوازشریف نے امریکی دبائو اور 5ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی لیکن ملکی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا،بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔