28 مئی 1998 کوبلوچستان، چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے، وزیر اعظم

-جوہری پروگرام کے معمار شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

ہفتہ 28 مئی 2022 22:26

28 مئی 1998 کوبلوچستان، چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارک دیتے ہوء کہا ہے کہ 28 مئی 1998 کوبلوچستان، چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے ۔ دفاع پاکستان کا یہ تمغہ بلوچستان کی دھرتی کے سینے پر سجا ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا یہ پاکستان کا اپنی آزادی، خودمختاری اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے واضح اظہار کا تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کا سرفخر سے بلندکرنے والے عظیم محب وطن وزیراعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا قائد محمد نوازشریف نے ہر لالچ ، ہر دباو مسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک تمام حکومتوں اور جوہری پروگرام سے متعلق تمام ذمہ دار وں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور جوہری پروگرام کو پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، یہ قوم کے ہیروز ہیں ۔ انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج نے جوہری پروگرام کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان اٹامک انرجی کمشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس قومی ادارے نے قومی سلامتی ودفاع کے لئے ناقابل فراموش کردارادا کیا ہے ۔ آج ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی تمام عمر پاکستان کے دفاع پر وار دی ۔ انہوں نے کہا ہم اپنے اِن تمام محسنوں کو بھول نہیں سکتے جنہوں نے قوم کے مفاد کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہم سعودی عرب سمیت اپنے برادر اور عظیم دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے معاشی پابندیوں میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا آج کا دن پاکستان کے اتحاد، یک جہتی اور ایک ہونے کا دن ہے، یہی اتحاد پاکستان کی اصل قوت ہے۔ قوم کے اتحاد، محنت اور یقین کامل سے اب پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں بحیثیت قوم آج معاشی خودمختاری اور خودانحصاری کے لئے یوم تکبیر والے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا ۔ آج یوم تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور قومی مفادات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے کہا یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کو قوم کے اتحاد اور پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی کے عزم کے ساتھ منایا جائی