ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رشید الحسن کی تنقید

ہفتہ 28 مئی 2022 22:21

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رشید الحسن کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پاکستانی اولمپین رشید الحسن نے ورلڈ کپ کوالیفائی مراحلے میں شکست کی ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر ڈال دی۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے میچ میں جاپان کے خلاف 2 گول کیے جو مسترد ہوئے، پہلا گول میدان میں 12 کھلاڑی ہونے اور دوسرا فاول ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوا تھا۔رشید الحسن نے ایشیا کپ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی نہ کرنے پر تبصرہ کیا۔انہوں نے اپنی شکست کی ذمے دار ٹیم انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ گراونڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم مینجمنٹ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :