Live Updates

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا

ہفتہ 28 مئی 2022 22:42

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور42800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی20ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تاہم49.31فیصد حصص کی قیمتیںبڑھ گئیں ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے اور اسکے نتیجے میں لسٹڈ کمپنیوں کے حصص پر منفی اثرات ،عمران خان کا النگ مارچ کے اعلان سے سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،ملک کو درپیش مالیاتی بحران آئی ایف ایم کیساتھ جاری مذکرات میں ابتدائی دنوں پیش رفت نہ ہونے ،میچور ہونیوالے یورو اور سکوک بانڈز کے عوض ساڑھی4ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے بوجھ سے پاکستان کا مالیاتی بحران کی شدت بڑھنے سے روپیہ کی قدر میں کمی جیسے عوامل پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ2دن مندی کی لپیٹ میں رہی اس دوران انڈیکس 1150.38پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ پی ٹی آئی دھرنے کے اختتام سے خانہ جنگی کا ماحول ختم ہونے اور آئی ایم ایف کی شرح سود میں اضافے سمیت پاکستان کے بعض اقدامات پر اطمینان کے اظہار سے پیدا ہونیوالی امید کی لہر کے نتیجے میں3دن کی تیزی سے انڈیکس نی911.13پوائنٹس ریکور کر لئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں239.26پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43100.71پوائنٹس سے کم ہو کر42861.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 90.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 16367.11پوائنٹس سے گھٹ کر16276.12پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29347.40پوائنٹس سے کم ہو کر29257.53پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں20ارب23کروڑ59لاکھ63ہزار36روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب43ارب60کروڑ29لاکھ11ہزار457روپے سے کم ہو کر71کھرب23ارب36کروڑ69لاکھ48ہزار421روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43552.40پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس 41356.75پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 13ارب روپے مالیت کے 52کروڑ76لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم 3ارب روپے مالیت کے 11کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1675کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 826کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،755میں کمی اور94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،سینر جیکو پاک ،پاک ریفائنری ،ہم نیٹ ورک ،میپل لیف ،پاک الیکٹرون ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف،فوجی سیمنٹ ،پی ٹی سی ایل اورفوجی فوڈز لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات