منشیات سے پاک پشاور،آپریشن کا دائرہ نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر تک بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) منشیات سے پاک پشاور مہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ آپریشن کا دائرہ نوشہرہ، چارسدہ اور قبائلی ضلع خیبر تک بڑھانے کا فیصلہ ،اس سلسلے میں آج کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منشیات سے پاک پشاور مہم کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہفتہ وار اتوار کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر آپریشن کا دائرہ پشاور ڈویژن کے دیگر اضلاع نوشہرہ، چارسدہ اور قبائلی ضلع خیبر تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع خیبر، ڈی پی او چارسدہ، نوشہرہ، قبائلی ضلع خیبر، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن پشاور اور بحالی مراکز کے نمائندگان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں میں ایک ہفتے سے جاری نشے سے پاک پشاور مہم کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی نشے سے پاک پشاور مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نشے کے عادی آخری فرد کی بحالی مرکز منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا روزانہ کی کارکردگی رپورٹ بذریعہ ڈی ایس آر وزیرِ اعلی خیبرپختونخواہ محمود خان اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹر شہزاد بنگش کو ارسال کی جارہی ہے سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور تعاون اور پزیرائی پر ان کے مشکور ہیں ۔