ٹیکساس اسکول فائرنگ واقعہ، جاں بحق ٹیچر کا شوہر صدمے سے ہلاک

جوڑے کی شادی 24 سال قبل ہوئی تھی جبکہ ان کے پسماندگان میں چار بچے ہیں،برطانوی میڈیا

ہفتہ 28 مئی 2022 20:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) امریکی ریاست ٹیکساس کیایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 19 کمسن طالبعلم اور 2 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 میں سے ایک خاتون ٹیچر ارما گارسیا کے شوہر جوئے بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور جمعرات کی رات کو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

جوڑے کی شادی 24 سال قبل ہوئی تھی جبکہ ان کے پسماندگان میں چار بچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گارسیا کے ایک بھتیجے نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ جوئے اپنی اہلیہ کے قتل کے نتیجے میں غم کی وجہ سے چل بسے۔ارما گارسیا ٹیکساس کے روب ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ 23 سال سے پڑھا رہی تھیں۔واضح رہے کہ ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔