Live Updates

پاکستان ایٹمی طاقت بننے کی آغاز سے لیکرایٹمی دھماکوں تک جمہوری حکومتوں کی مرہون منت ہے،حافظ حمداللہ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:33

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت بننے کی آغاز سے لیکرایٹمی دھماکوں تک جمہوری حکومتوں کی مرہون منت ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ حمداللہ نے کہا 28مئی یوم تکبیروہ دن ہے جب پاکستان اسلامی دنیاکاپہلاایٹمی ملک بنا ۔ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے میں مرکزی کردارذوالفقارعلی بھٹو ڈاکٹر قدیرخان اورنوازشریف نے ا داکیا ۔

(جاری ہے)

تینوں شخصیات کی کاوشیں اورمخلصانہ محنت قابل تحسین ہے۔ جس پرپوری قوم ان تینوں شخصیات کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے بدقسمتی سے تینوں شخصیات کو تمغہ وفاداری اورحب الوطنی کے بدلے تمغہ غداری سے نوازاگیا ۔ ایک کوپھانسی پہ لٹکایادوسرے کو ہائی جیکرقراردیکرملک بدرکیا۔ پاکستان کے ہیروڈاکٹرقدیرخان کومرتے دم تک گھرمیں پابندسلاسل رکھا ۔ جس کے جنازے میں امریکہ کے خوف سے ملک کے اس وقت کاوزیراعظم عمران نیازی بھی شریک نہ ہوسکا ۔ پاکستان ایٹمی طاقت بننے کی آغاز سے لیکرایٹمی دھماکوں تک جمہوری حکومتوں کی مرہون منت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات