Live Updates

عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیوسامنے آگئی

ملک ریاض کا آصف زرداری کو فون، خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو،ملک ریاض کا پیغام اب امپاسیبل ہے ناں۔ سابق صدرآصف زرداری کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2022 19:57

عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیوسامنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2022ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض ، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیو سامنے آگئی، ملک ریاض نے آصف زرداری کو فون کیا، جس میں کہاکہ خا ن کے مجھے بڑے میسجز ہیں پیچ اپ کرا دو، جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔جیو نیوز کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے،
آڈیو کے مطابق ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا، ہیلواسلام علیکم سر، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سربس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا،باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔

(جاری ہے)

جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔ یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسوں اور پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے ٹویٹر پر لیک آڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک کاروباری شخص اور ایک عمران خان کا مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں جس میں عمران خان سے منسوب باتیں کی جا رہی ہیں جن باتوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے-عمران خان کو کسی این آراو کی ضرورت نہیں بلکہ یہ تمام لوگ خان سے این آراو مانگتے رہے ہیں۔

جو کہ نہیں ملا۔ یہ سٹوری جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی آڈیو پھیلائی (لیک نہیں) ہے جس میں دو دوست عمران خان کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، سکرپٹ تو کوئی جاندار لکھ لیتے، کل کو میاں منشا صاحب اپنے کسی دوست سے بات کر رہے ہوں گے تو اس کا جواب دہ بھی کیا عمران خان ہو گا۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات