کراچی ،نقل میں ملوث 13امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ کے روز نہم و دہم جماعت سائنس گروپ کیلئے اردو نارمل (لازمی)، سندھی نارمل (لازمی)، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، انگریزی ادب جبکہ شام کی شفٹ میں دہم جماعت جنرل گروپ کیلئے تجارتی جغرافیہ (پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پارچہ بافی (پرچہ دوم)کا امتحان ہوا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ ہونے والی رپورٹ کے مطابق امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 13 امیدوار پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اکیڈمی اسکول نارتھ کراچی سے ویجیلنس ٹیم نے 1امیدوار، رائے ایجوکیشنل گرامر اسکول اورنگی ٹان سے ویجیلنس ٹیم نے 1امیدوار، آکلینڈ گرامر اسکول سرجانی ٹائون سے ویجیلنس ٹیم نے 4امیدوار اور الثاقب پبلک اسکول ناظم آباد سے 3امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ گزشتہ روز شام کی شفٹ میں ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اورنگی ٹان سے بھی 4امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :