Live Updates

لاہور، پولیس کا لانگ مارچ کے دوران اہلکاروں پر تشدد ،املاک کو نقصان پہنچانے والے کارکنوں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پولیس نے لانگ مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے تحریک انصاف کارکنوں کے خلاف کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے،پولیس وہیکلز اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے ۔کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی ۔لاہور میں مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیںجن میںدوہزار کے قریب نامعلوم افراد شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات