ملیر میں فٹبال کا کھیل تباہی کی جانب گامزن ہورہا ہے۔علی اقبال بلوچ

ہفتہ 28 مئی 2022 21:08

ملیر میں فٹبال کا کھیل تباہی کی جانب گامزن ہورہا ہے۔علی اقبال بلوچ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری علی اقبال بلوچ اور کراچی فٹبال ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ناصر علی رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملیر میں فٹبال کو تباہ کرنے والا ٹورنامنٹ سیکریٹری ہے جو کہ اپنے من پسند ٹیمیں کو کوارٹر سے لے کر فائنل تک لانے میں عملی کردار ادا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے شہر کراچی کی ٹیموں کو ایسے کاٹ دیا گیا ہے کہ اب صرف یہ ٹورنامنٹ ملیر تک محدودہوگا۔

(جاری ہے)

اس میں ملیر ٹیمیں سیمی فائنل اورفائنل میں آتی ہیں حالانکہ ٹورنامنٹ کا خوبصورتی باہر کی ٹیم ضرورفائنل میں آئے کیا کریں ملیر میں ٹورنامنٹ سیکریٹری گرائونڈ پر بیٹھ کر اپنے مند پسند دوستوں یاروں کی ٹیمیں کوآگے لایا جاتا ہے ایسی نام نہاد ٹورنامنٹ سیکریٹری کو گرائونڈ میں آنے نہیں دیا جائے اس میں ایک نام نہاد ٹورنامنٹ آرگنائزر سیکریٹری رفیق بلوچ ہے جو ہر گرائونڈ پر فائنل میں بکواس ٹیم آتے ہیں یہ تو ان کی کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :