آئی جی پنجاب کا بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس، قصووارن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم

آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،خواتین پر ظلم و تشدد کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں‘ آئی جی پنجاب

ہفتہ 28 مئی 2022 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بہاولنگر میں سر بازار خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کا ڈی پی او بہاولنگر کو ذاتی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ خواتین پر ظلم و تشدد کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :