Live Updates

فیصل آباد، دیوار توڑ کرراستے بنانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 28 مئی 2022 23:46

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ایف ڈی اے سٹی کالونی کی دیوار توڑ کرراستے بنانے والے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس ایف ڈی اے کی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،ایف ڈی اے کی انتظامیہ کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف درخواست ایک سوالیہ نشان ہے،جبکہ دیوار توڑ کر راستہ بنانے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کی رپورٹرز میںواضع ثبوت موجود ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں ایف ڈی اے انتظامیہ کی در خواست پر نا معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ186-188-427-434ت پ کا مقد مہ نمبر86-22درج کیا گیا ہے اور مقدمہ میں کسی کو بھی نامزد نہیں کیا گیا درخواست میں انتظامیہ کی جا نب سے موقف اختیار کیا کہ 25 مئی کو ملکی حالات پیش نظر موٹرویایم فور کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا لیکن چند نامعلوم افراد نے ایف ڈی اے سے ملحقہ موٹروے کی حفاظتی دیوار کوتوڑ ڈالا اورزبردستی یہاں سے ٹریفک کو موٹروے کے لئے کھول دیا۔

(جاری ہے)

بظا ہر یہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے مگر اس کا ٹارگٹ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے سرکردہ رہنما ہیںتاہم مقدمہ ملزمان کے نام نہ دیئے جانے پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ دیوار توڑ کر راستہ بنانے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کی رپورٹرز میںواضع ثبوت موجود ہیں جس میں پی ٹی آئی پنجاب کے سیئنر رہنما چوہدری فیض اللہ کموکا ایم این اے اور کارکنوں کی جانب سے ایف ڈی اے سٹی کالونی دیوار توڑ کرراستے بنانے کو متحرک کرکے فیصل آبادشہر میں بھر پور احتجاج کیا اور بہت بڑی ریلی کیساتھ اسلام آباد پہنچے اور لانگ مارچ میں کارکنوں کے ساتھ شریک ہو کر بازی لے گئے، ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا لارڈ میٹرفیصل آباد کے امیدوار سردار ندیم صادق ڈوگر پی پی 107 کے امیدوار چوہدری کلیم اللہ کموکا کے ساتھ ساتھ محبوب عالم سندھو رانا عبدالحسیب ٹیپو رانا اسراراحمد حسن خان نیازی چوہدری ولید ارشد ڈوگر ملک شہباز امیر اعوان وغیرہ ہیں۔

اس کی وجہ سے ہے کہ عمران خان کی کال پر 25 مئی کوفیصل آباد سے یہ افرادی کارکنوں کا ایک بہت بڑا جلوس اسلام آباد لے جانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس پر انہیں خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے تا کہ اگر عمران خان دوبارہ اسلام آباد میں دھرنے یالانگ مارچ کی کال دیں تو ان افرادکواس ایف آئی آرمیں گرفتار کیا جاسکے،‘ ان کے علاوہ فیصل آباد کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لانگ مارچ کے سلسلہ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان میں سے کوئی بھی اسلام آباد پہنچ سکا اور نہ ہی انہوں نے فیصل آباد شہر میں کوئی خاص سرگرمی دکھائی دی‘ PTi کے چیئر مین‘ سابق وزیراعظم عمران خان نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور واضح کیا ہے کہ آئندہ ہر موقع پرمخلص‘ متحرک اور نڈر کارکنوں کوہی ہر جگہ پر اولیت دی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات