Live Updates

فارن سپانسرڈعمران مافیا کی دھونس کو تسلیم کریں گے اورنہ چلنے دیں گے‘ سعد رفیق

عمران پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سول فاشسٹ ہے‘وفاقی وزیر ریلوے کا بیان

ہفتہ 28 مئی 2022 21:13

فارن سپانسرڈعمران مافیا کی دھونس کو تسلیم کریں گے اورنہ چلنے دیں گے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ ،بہتان تراشیں،جلن،حسد اور گیدڑ بھبھکیوں کا مجموعہ تھی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے اعلان شدہ خونی لانگ مارچ کو خونی نہیں بننے دیا،ناکامی کے باعث عمران خان اور اس کے سرپرستوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، فارن سپانسرڈعمران مافیا کی دھونس کو تسلیم کریں گے اورنہ چلنے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تمہاری ڈوریں ہلانے والوں کو اچھی طرح جانتے اورپہچانتے ہیں،عمران پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سول فاشسٹ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات