Live Updates

خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ

ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ہفتہ 28 مئی 2022 21:26

خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہیلو، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ السلام علیکم سر، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ وعلیکم السلام، خیریت اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔

اس کے جواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ اب امپاسیبل ہے نہ۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔ عمران خان آصف زرداری کو ایک بیماری بھی کہتے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات