خضدار میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ووٹ( کل) ڈالے جائیں گے

ہفتہ 28 مئی 2022 23:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) خضدار میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ووٹ (کل) ڈالے جارہے ہیں۔وسیع وعریض درے گھاٹیاں اور تقسیم در تقسیم دور دراز علاقوں پر مشتمل ضلع خضدار میں پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدا ر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خضدارمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ محتاط اندازے کے مطابق خضدار کی آبادی دس لاکھ افر اد پر مشتمل ہے۔

خضدار ڈسٹرکٹ میں 53یونین کونسلز اور ایک میونسپل کارپوریشن و 3میونسپل کمیٹیز کے لئے الیکشن ہورہاہے۔ جس کے لئے کل 534پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ 50مرد اور 50پولنگ اسٹیشنز خواتین کے لئے مختص ہیں جب کہ 434مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 100پولنگ اسٹیشنز پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں 534پولنگ اسٹیشنز میں سے 250پولنگ اسٹیشنز کافی حساس ہیں جنہیں کو حکومت بلوچستان نے حساس قرار دیدیا ہے،بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کرلیئے گئے ہیں پاک فوج ایف سی لیویز پولیس و دیگر قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کر لیئے گئے ہیں اورسیکورٹی کے 2000نفری الیکشن کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے خضدار میں اعدادو شماربتاتے ہوئے کہاکہ کل ووٹرز 289505ہیں جن میں سے 162649مرد اور126856خواتین ووٹرز ہیں۔ ڈسٹرکٹ بھر کے 53یونین کونسلز ہیں جب کہ تحصیل خضدارکو میونسپل کارپوریشن کی حیثیت حاصل ہے۔ تحصیل وڈھ تحصیل زہری تحصیل نال میونسپل کمیٹیاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ گزشتہ شب اور آج ہفتے کو ہمارا مصروف دن رہاہے۔

آر اوز اسسٹنٹ کمشنرز اور میں خود مل کر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ پیرازائڈنگ آفیسرز اور ان کے عملے لسٹ، ووٹ بک، الیکشن بکس سمیت دیگر ضروری سامان دیکر انہیں ان کے پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کردیا گیاخضدار کے دور دراز علاقے سارونہ شاہ نورانی آڑینجی کودہ کوڑاسک گریشہ اورناچ تحصیل زہری کرخ گاج کلاچی اور دیگر علاقوں کے لئے متعین انتخابی عملے کور وانہ کردیا گیا ہے جبکہ قرب وجوار کے عملہ بھی روانہ ہونے والاہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ خضدار میں سیکورٹی کے انتظامات کے لئے موثر انتظامات کر لیئے گئے ہیں ووٹر انتخابی عمل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دوہزار سیکورٹی اداروں کی نفری پورے ڈسٹرکٹ میں تعینات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے چاک و چوبند ہیں۔ پولنگ کے دن کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تراقدمات کر لیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ جس طرح انتخابی مہم خوش اسلوبی اور پر امن طریقے سے مکمل ہوا اسی طرح پولنگ کا دن بھی پر امن ہوگا اور انتخابی عمل اپنے پائیہ تکمیل کو پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس نے سیکورٹی کے حوالے سے کافی سپورٹ دیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں جب کہ پاک آرمی ایف سی پولیس لیویز اور سی ٹی ڈی مل کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور قیام امن کے لئے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں۔