چمن میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 28 مئی 2022 23:55

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) سرحدی شہر چمن میں بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں آخر کار مکمل ہوچکی گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کی اعتراضات پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد جمعہ داد مندوخیل کے ٹرانسفر کے بعد نئے ڈی سی حمید زہری نے چارج سنبھالا جن کو بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھنے پر راتوں رات ٹرانسفر کرنے کے بعد کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن کو چمن میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈی آر او مقرر کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر چمن کیلئے ڈاکٹر یار بازئی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن ہمراہ ڈی سی چمن یاسر بازئی آفس پہنچے تو مختلف سیاسی پارٹیوں سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ملاقات کی کمشنر سہیل الرحمن نے تمام سیاسی جماعتوں کو صاف شفاف انتخابات کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بحیثیت ڈی آر او جو ذمہ داری دی ہے انہیں ہم پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کرینگے جس میں آپ سیاسی پارٹیوں کی تعاون کی اشد ضرورت ہے اب جب کے وقت کم رہ کیا ہے پر بھی ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون یو گا جس پر سیاسی جماعتوں نے کمشنر کوئٹہ خوش آمدید کہتے ہوئے الیکشن میں ان کو درپیش مسائل سے کمشنر کوئٹہ کو آگا کی دوسری جانب الیکشن کمشنر چمن عبدالودودھ نے کہاکہ ہر صورت بلدیاتی الیکشن کو صاف و شفاف الیکشن بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور الیکشن کمیشن اس بلدیاتی الیکشن کو پرامن اور صاف و شفاف کیلئے کوشاں ہے جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے پریذائڈنگ آفیسروں میں بیلٹ اور دیگر سامان تقسیم کر کے پولنگ کیلئے روانہ کر دیا گیا۔