ننکانہ صاحب، گھریلو ناچاکی پر بھائی نے اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا

ہفتہ 28 مئی 2022 23:58

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ننکانہ صاحب تھانہ سید والہ کے علاقہ ہیبوکی بالا میں گھریلو ناچاکی پر بھائی نے اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا،قتل کرنے کے بعدملزم موقع سے فرارہوگیا،مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقع تھانہ سید والا کے علاقہ ہیبوکی بالا میں پیش آیا جہاں ملزم زواور حسین نے اپنی دو سگی بہنوں جمیلہ اور فاطمہ کو گھریلو ناچاقی پرنشہ آور چیزیں دے کر بیہوش کردیا اور بعد میں تیز دھار آلہ کے ساتھ قتل کردیا قتل ہونے والی ایک بہن شادی شدہ ہے اور دوسری بہن فاطمہ جو کہ غیر شادی شدہ ہے قتل کی واردات کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ ڈی ایس پی سرکل سیدوالاسمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ملزم کے خلاف والد امانت علی کی مدعیت میں تھانہ سید والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔