دنیا کی سب سے بڑی شراب کی بوتل نیلامی میں 14 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی

ہفتہ 28 مئی 2022 23:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) دنیا کی سب سے بڑی شراب (وہسکی) کی بوتل نیلامی میں 14 ملین ڈالر (28 کروڑپاکستانی روپی) میں فروخت ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کیمطابق 5 فٹ 11 انچ کی بوتل کو ستمبر 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اس بوتل میں 311 لیٹر وہسکی موجود تھی جو کہ وہسکی کی نارمل 444 بوتلوں کے برابر ہے، اسے 1989 میں خاص ڈرم میں محفوظ کیا گیا تھا اور 2021 میں بوتل میں منتقل کیا گیا۔نیلامی کمپنی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی وہسکی کی بوتل کو ایک بین الاقوامی کمپنی نے خریدا ہے۔

متعلقہ عنوان :