Live Updates

ہمیں گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو انکے ہینڈ سم، زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں ، پرویز رشید

معافی مانگنے پراعتراض نہیں ہے، حیرت ہے ایک نام نہاد صادق و امین ایک مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہے ہیں، سابق وزیر

اتوار 29 مئی 2022 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو انکے ہینڈ سم، زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں ہر وقت گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو کہ اٴْن کے ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے پراعتراض نہیں ہے، حیرت ہے کہ ایک نام نہاد صادق و امین ایک مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات