راجہ پرویز اشرف کی مشعال ملک کے گھر آمد ،یاسین ملک کی سزا کی مذمت

بھارتی عدالت کا یکطرفہ فیصلہ یاسین ملک اور کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا،مسئلہ کشمیر کو اٴْجاگر کرنے کیلئے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا، راجہ پرویز اشرف مودی حکومت نے گاندھی کے سیکولر بھارت کے نظریے کو دفن کر دیا ہے اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، مشعال ملک

جمعرات 2 جون 2022 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کا یکطرفہ فیصلہ یاسین ملک اور کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا،مسئلہ کشمیر کو اٴْجاگر کرنے کیلئے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ممتاز کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں یاسین ملک گھر پہنچے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مشعال ملک اور ان کی فیملی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم یاسین ملک کی سزا کی پرزو مذمت کرتی ہے اور اس سزا کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف متفقہ طور مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مذمتی قرارداد میں بھارتی عدالت کے فیصلے کو متعصبانہ اور انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔ راجہ پرویز اشر ف نے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بھارتی عدالت کا یکطرفہ فیصلہ یاسین ملک اور کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کے خلاف عدالتی فیصلے نے بھارت کے نام نہاد عدالت نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر کے حق اور سچ کے پرچم کو سر بلند کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متفق نقطہ نظر رکھتے ہیں اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اٴْجاگر کرنے کے لیے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری عوام میں خونی رشتے پائے جاتے ہیں اور پوری قومی کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جس طرح ہر رات کے بعد صبح طلوع ہوتی ہے اسی طرح مقبوضہ وادی کشمیر میں بھی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کی نام نہاد عدالت کی جانب انصاف کے نظام کا گلا گھونٹ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے گاندھی کے سیکولر بھارت کے نظریے کو دفن کر دیا ہے اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو شہید اور نیلسن منڈیلا کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت تھی لیکن مجھے اور میری بیٹی کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں امید کرتی ہوں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے گی،میرے اور میری بیٹی کے خلاف بھی بھارت میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔