مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی
عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے،ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 جون 2022 16:33
(جاری ہے)
جبکہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو معیشت ڈوب جاتی ، ملک کو بربادی اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کئے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو مہنگا پٹرول خرید کے سستا فروخت کرے، حکومت 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کو سبسڈی دے رہی ہے، سالانہ 2500 ارب روپے کی سبسڈی برداشت نہیں کر سکتے، معاشی استحکام اور استقامت حاصل کرنے میں کچھ ماہ لگیں گے، روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے کوئی معاہدہ اور ایم او یو موجود نہیں ہے،عمران خان کی سبسڈی کی قیمت آج عوام مہنگے پٹرول کی صورت میں ادا کررہے ہیں، حکومت کے اقدامات سے روپیہ مستحکم ہو گا اور معیشت ترقی کرے گی. وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا ہم نے تین بار اس حوالے سے لائحہ عمل بنا کر دیا جسے وزیراعظم نے قبول نہیں کیا اس وقت ہر 6 میں سے 4 خاندانوں کی آمدنی 37 ہزار روپے سے کم ہے.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.