اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 3 جون 2022 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2022ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کے خلاف درخواست میں شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکلاء انتظار حسین، نعیم حیدر اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیا کہ چار مقدمات درج تھے ان میں ضمانت کرائی تھی اب پھر ایک مقدمہ درج کردیا گیا ہے ، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں ہوئے،شیخ رشید نے کہاکہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں،آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے،یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ علی وزیر بھی قید ہے وہ بھی نمائندہ ہے اس پر آپ مسکرا رہے ہیں،کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔